Showing posts with label 1.25 Paisas per second. Show all posts
Showing posts with label 1.25 Paisas per second. Show all posts

Wednesday, August 22, 2007

صدر پرویزشراکتِ اقتدار کا پیکیج رواں ماہ پیش کریں،بینظیر کا مطالبہ

سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے صدر جنرل پرویز مشرف پر زور دیا ہے کہ وہ شراکتِ اقتدار کے لئے اصلاحات کا پیکیج اس ماہ کے آخر تک پیش کردیں۔ان کا کہنا ہے کہ اگر صدر مشرف کے ساتھ ڈیل نہ ہوئی تب بھی وہ وطن واپس آنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ امریکی ٹیلے وژن کوانٹرویو میں بے نظیربھٹونے کہا انہوں نے جنرل مشرف کو آگاہ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی پریشان ہورہی ہے کیونکہ انتخابات قریب ہیں ۔رواں ماہ کے اختتام تک یہ جاننا ضروری ہے کہ کوئی پیکیج پیش کیا جاتا ہے یا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پیکیج پیش کردیا جاتا ہے تب وہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہوگی جن پر اتفاق ہوچکا ہے ۔ لیکن اگر جنرل مشرف کے ساتھ کوئی ڈیل نہ ہوئی تب بھی وہ پاکستان واپس جانے کا ارادہ رکھتی ہیں تاکہ اپنی پارٹی کی انتخابی مہم چلاسکیں اور پاکستان میں تبدیلی لانے کی کوششوں میں دیگر اعتدال پسند سیاسی جماعتوں کا ساتھ دیں ۔ بے نظیر بھٹو نے امید ظاہر کی کہ جنرل مشرف اور پیپلز پارٹی کے درمیان بات چیت میں تعطل نہیں آئے گا ۔

Ufone Prepay! everybody love to...

Ufone Prepay! everybody love to...
All month's talk time just in only 75 Rupees, means 75 Paisas per minute, 1.25 Paisas per second.